کمپنی نے کامیابی کے ساتھ آئی ایس او 9001:2015کوالٹی منیجمنٹ سسٹم اور آئی ایس او 14001:2015 ماحولیاتی منیجمنٹ سسٹم کی اسنادکو جاری رکھا ہوا ہے۔
آئی ایس او 9001:2015
اس سرٹیفیکشن کا مقصد محض چند کتابچے لکھنا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد ایک جامع اور ہم آہنگ کوالٹی منیجمنٹ سسٹم کو بنانا اور برقرار رکھنا ہے۔ ہم نے آئی ایس او9001:2015 کیو ایم ایس سسٹم کو اپنے سسٹم کالازمی حصہ بنا دیاہے حتٰی کہ یہ ہمارے ملازمین کی فطرت میں شامل ہو چکا ہے۔ ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ آئی ایس او 9001:2015 محض کاغذ کا تکڑا نہیں ہے بلکہ یہ سسٹم کا ایک مکمل سیٹ ہے جوکہ وسیع کوالٹی کی دنیامیں ترقی کا باعث ہے۔
آئی ایس او 14001:2015
اس سسٹم کا مقصد ہماری مصنوعات کی پیداواری عمل، تصرف بندی اور قدرتی وسائل کے استعمال کے دوران ما حول پر کم سے کم اثرانداز ہوناہے۔ ہماری ملز کے احا طے میں سختی سے ماحول سے متعلق قانونی تعمیل کی جاتی ہے۔