کمپنی کے متعلق

تعارف

اللہ وسایا ٹیکسٹائل اینڈ فنِّشنگ ملز لمیٹڈایک پبلک لیمٹڈ کمپنی ہے جوکہ مثالی طور پرممتازآباد انڈسٹریل ایریا، وہاڑی روڈ، ملتان میں واقع ہے۔ اس کا شیئر کیپٹل آٹھ ملین روپے ہے جوکہ دس روپے کے عام حصص میں تقسیم کیا گیاہے۔ اس کے حصص ملک کے تمام اسٹاک ایکس چینجوں میں بہت زیادہ قیمت پر فروخت کے لیے پیش کے جاتے ہیں۔ اس کے دو یونٹس ہیں جوکہ 46,488 سپنڈیلز پر مشتمل ہے اور بہترین کوالٹی کا مرکب پولیسٹر کاٹن یارن گنبد برانڈ کے نام سے بناتے ہیں جس کی رینج 10 سے 40کاؤنٹ ہے۔ کمپنی نے خود اپنا کپٹو پاورجنریشن پلانٹ لگایا ہوا ہے جو اپنے دونوں یونٹس کو دھاگے کی بہترین اور مستقل پیداوارحاصل کرنے کے لیے بلا تعتل بجلی کے سپلائی فراہم کرتا ہے۔ پاور ہاؤس پرکام کا آغاز ستمبر 2007 ء میں ہوا اور اس کی تکمیل مئی 2008 ء میں ہوئی۔ ہمارے پاور ہاؤ س میں Austria سے درآمد کردہ Jenbacher ما ڈل JGS420 کے تین جنریٹرز لگے ہوئے ہیں جوکہ 1.415 میگا واٹ کا ایک جنریٹر ہے۔ اس ادارے میں بہترین کوالٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ درجے کی لیبارٹری قائم ہے۔کمپنی میں تقریباً 900 ملازمین کام کرتے ہیں۔ کمپنی 9001:2015 ISO سرٹیفیکیشن برائے کوالٹی منیجمنٹ سسٹم اور ISO 14001:2015 سرٹیفیکشن برائے انوائرمنٹل منیجمنٹ سسٹم کو کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

مختصر تاریخ

کمپنی میسرز ایم اللہ وسایا اینڈ کمپنی لیمٹڈ کے نام سے کمپنیزایکٹ سات۱۹۱۵ کے تحت 31 مارچ 1958 ء بطور پرائیویٹ کمپنی وجود میں آئی اور 7 فروری 1960 ء میں بطور پبلک لیمیٹڈ کمپنی میں تبدیل ہوئی اور 1965ء میں کراچی سٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہوئی۔ بعدمیں لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچنج میں بالترتیب 1971 ء اور 1992 ء میں لسٹڈ ہوئی۔

کمپنی نے 1958 ء میں کام کا آغازکپڑ ا بنانے سے کیا جس میں ورنجن، خضاب، حریر سازی، چھاپائی اور فنشنگ شامل تھے۔ کمپنی نے اپنا کام جاری رکھتے ہوئے 1964 ء میں 12,400 سپنڈلزپر مشتمل پہلا سپننگ پروجیکٹ لگایا جوکہ تمام جاپانی مشینری پر مشتمل ہے۔یہ سپننگ یونٹ کاٹن کارڈڈ اور کامبڈ یارن بناتا ہے۔ اس یونٹ نے جلد ہی مارکیٹ میں شہرت اوراپنا نام بنا لیا۔ اسی احاطے میں 1968 ء میں 12,528 سپنڈلز پر مشتمل دوسرا سپننگ یونٹ لگایا گیا۔ 1978ء میں پرانی مشینری کی وجہ سے فنّشنگ یونٹ نے کام کرنا بند کردیا اور سپننگ یونٹس نے اپنا کام جاری رکھاہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملز کی مشینری کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیاگیاہے۔زیرِحاضرملز 46,488 سپنڈلزکے ساتھ کام کررہی ہے۔ جدیدزمانے کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ، WTO طرزِ حکومت کی پیروی کرنے کے لیے اور مرکب سوت (پولیسٹر کاٹن یارن) کی کوالٹی کو برقرار رکھنے کے لیے اب بھی خطیر رقم ملز کی BMR کے لیے خرچ کی جاتی ہے۔

مستقبل کے امکانات

کمپنی اپنے یونٹس کی مسلسل BMR میں مشغول ہے اور یہ اپنی پیداواری اساسوں کو افقی اور عمودی دونوں لحاظ سے ترقی دینے میں یقین رکھتی ہے۔ کمپنی مزید سپنڈلز بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے اور ایک ویونگ یونٹ بھی لگانا چاہتی ہے۔انشآء اللہ ان توسیع کے اقداما ت سے کمپنی کے منافع میں مزید بہتری آئے گی۔