بذریعہ نوٹس ہٰذا مطلع کیا جاتا ہے کہ کمپنی کے حصص داران کا غیر معمولی اجلاسِ عام بروزجمعرات 23مئی2024 ء بوقت02:30 بجے دوپہر کمپنی کے رجسٹرڈ آفس بمقام اللہ وسایا سکوائر، وہاڑی روڈ، ملتان میں مندرجہ ذیل امور کی انجام دہی کے لیے منعقد ہوگا۔ عمومی امور1۔ 28 اکتوبر 2023 ء کو منعقد ہ66 ویں سالانہ اجلاسِ عام کی کاروائی کی توثیق۔ 2۔ کمپنیز ایکٹ2017ء کے سیکشن (1) 159 کے تحت بورڈ کے ڈائریکٹران کی مقرر کردہ تعداد یعنی گیارہ(11) ڈائریکٹر ان بشمول چار(4) خودمختار ڈائریکٹرا ن اور خواتین ڈائریکڑان کو 30مئی2024ء کے آغاز سے تین سال تک کے لئے انتخاب،سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر ان کے نام درج ذیل ہیں۔ 1۔ میاں محمدجمیل 2۔محترمہ نصرت جمیل 3۔محترم محمد عالمگیر جمیل خان 4۔ میاں ادریس احمد شیخ 5۔میاں توقیر احمد شیخ 6۔مسزبشریٰ توقیر 7۔ مسز مصباح ادریس شیخ 8۔ مسز عائشہ منصور 9 ۔محترم جاویدمسرت 10۔ محترم عبدالرحمٰن قریشی 11۔ محترم عمران حسین تما م ڈائریکٹران جو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں ما سوا ئے جاوید مسرت صاحب کے ڈائریکٹر بننے کے اہل ہیں۔ (بیان بمبطابق سیکشن 166(3) کمپنیز ایکٹ 2017 ء کے عمومی کاروبار کی تفصیل لف ہے۔) خصوصی امور3۔ مناسب سمجھا گیا تو کمپنی کے تین(03)کل وقتی ورکنگ/ ایگزیکٹو ڈائریکٹران بشمول چیف ایگزیکٹو آفیسر کے ماہانہ مشاہروں میں مناسب اضافے کے لیے درج ذیل عمومی قرارداد کو کسی تبدیلی یا بغیر تبدیلی کے منظور کرنا: "یہ طے کیا گیا ہے کہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز اور ڈائریکٹر پروڈکشنہر ایککو مبلغ900,000/- روپے نیٹ آف ٹیکس ماہانہ مشاہرہ بشمول درج ذیل مراعات/ فوائد کے منظوری دی گئی ہے۔ (i) ذرائع نقل وحمل بمع ڈرائیور ۔ کمپنی کی اپنی دیکھ بھال شدہ کاروں کا مفت استعمال (ii) طبعی سہولیات۔ اصل اخراجات کی بنیاد پر (iii) رہائش کی سہلویات بشمول بجلی، گیس اور ٹیلی فون بمع انشورنس۔ کمپنی کی طرف سے اصل کے مطابق ادا کیا جائے گا۔ (iv) رہائش گاہ پر سکیورٹی گارڈز، با ورچی اورمالی کی سہولت ۔ کمپنی کی طرف سے فراہم کی جائے گا۔ (v) حادثاتی انشورنس کی سہولت ۔ کمپنی کی طرف سے فراہم کی جائے گی۔ (vi) سفری اخراجات کی ادائیگی۔ اصل اخراجات کی بنیاد پر۔ " (بیان بمبطابق سیکشن 134(3) کمپنیز ایکٹ 2017 ء کے خصوصی کاروبار کی تفصیل لف ہے۔) دیگرامور4۔ چیئرپرسن کی اجازت سے دیگر امورکی انجام دہی۔ بحکم بورڈ آف ڈائریکٹرز ملتان۔02مئی 2024ء محمداسمٰعیل۔کمپنی سیکرٹری خود مختارڈائریکٹران کے متعلق کمپنیز ایکٹ2017ء کے سیکشن 166(3) کے تحت مادی حقائق کا بیان:یہ بیان غیرمعمولی سالانہ اجلاس ِعام میں کیے جانے والے ڈائریکڑان کے انتخاب سے متعلق مادی حقائق کا تعین کرتا ہے۔ ایجنڈا ایٹم نمبر 2۔ لسٹڈ کمپنی کے طورپر کمپنی کو کوڈآف کارپوریٹ گورننس ریگولیشنز، 2019 ء کے تحت اپنے بورڈ میں خود مختار ڈائریکڑان کو شامل کرنا ضروری ہے۔کمپنی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کے خود مختار ڈائریکٹران کا انتخاب کمپنیز ایکٹ2017 ء کے سیکشنز159 اور 166(2)، کمپنیز (خودمختار ڈائریکٹران کاانتخاب اوراسلوب) ریگولیشنز،2018ء کے تحت کیاجائے گا۔ کمپنیز ایکٹ2017ء کے سیکشن 134(3) کے تحت سی۔ای۔ او اور کمپنی کے دو کل وقتی /ورکنگ ایگزیکٹو ڈائریکٹران کے معاوضے میں نظر ثانی کے حوالے سے مادی حقائق کا بیان:یہ بیان23 مئی2024ء کو منعقد ہونے والی اللہ وسایا ٹیکسٹائل اینڈ فنشگ ملز لمیٹڈ(کمپنی) کی غیر معمولی اجلاسِ عام (E.O.G.M) میں لین دین کے لیے خصوصی کاروبار سے متعلق ماد ی حقائق کا تعین کرتا ہے۔ ایجنڈا ایٹم نمبر 3۔ موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ورکنگ ڈائریکٹران بشمول چیف ایگزیکٹو کے ماہانہ مشاہروں میں مناسب اضافہ کی منظوری لینا۔ مزیدکمپنی کے ڈائریکٹران اس قرارداد کو معاوضے و مراعات کی حد تک منظور کروانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ نوٹ:۔ 1۔ کمپنی کی منتقلی حصص کی کتب15 مئی 2024 ء تا23 مئی2024 ء بشمول دونوں دن بند رہیں گی۔کمپنی کے رجسٹرار برائے حصص میسرز حمید مجید ایسوی ایٹس (پرائیویٹ)لمیٹڈ،ایچ۔ایم ہاؤس، 7بنک سکوائر، لاہورکے دفتر میں 14 مئی2024 ء تک کاروباری اوقات میں موصول ہونے والی حصص منتقلیاں بروقت تسلیم کی جائیں گی۔ 2۔ ڈائریکٹران کا انتخاب کمپنیز ایکٹ2017ء کے سیکشن 159(1) کے تحت بورڈ کے ڈائریکٹران نے 30 مئی 2024 ء سے شروع ہونے والی تین سال کی اگلی مدت کے لیے اس اجلاس میں متنخب ہونے والے ڈائریکٹران کی تعداد بشمول چار(4) خودمختار اور خواتین ڈائریکٹروں کے ساتھ گیارہ(11)مقرر کی ہے۔ ڈائریکٹران کے انتخاب میں حصہ لینے کے متمنی حصص داران کو غیرمعمولی اجلاس عام کے انعقاد سے کم از کم چودہ(14) دن قبل یعنی 09 مئی 2024 ء بروز جمعرات تک اپنے عندیہ کو کمپنی کے رجسٹرڈ آفس میں جمع کروانی ہوں گی بشمول درج ذیل دستاویزات اور معلومات: (i) کمپنیز ایکٹ2017ء کے سیکشن 159(3) کے تحت ڈائریکٹران کے انتخاب کے لیے اپنے آپ کو پیش کرنے کے ارادے کا نوٹس۔ (ii) ڈائریکٹران کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اپنی رضامندی داخل کرتے وقت کمپنی کے حصص دار کے پاس کم ازکم 2,500 حصص ہونے چاہیے۔ (iii) لسٹڈ کمپنیز (کوڈ آف کارپوریٹ گورننس) ریگولیشنز2019 ء اور کمپنیز ایکٹ2017ء میں درج کردہ کمپنی کے ڈائریکٹران کے طور پر کام کرنے کے لیے اہلیت کے معیار کے بارے میں ایک اعلامیہ جمع کروانا۔ (iv) کمپنیز ایکٹ2017ء کے سیکشن 167 کے تحت فارم 9 کے ضمیمہ پر ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے کی رضا مندی جمع کروانا۔ (v) امیدوار کی تصدیق کہ وہ بیک وقت سات سے زیادہ لسٹڈ کمپنیوں میں بطور ڈائریکٹر بشمول متبادل ڈائریکٹر کے خدمات انجام نہیں دے رہا ہے۔ (vi) امیدوار کا تفصیلی پروفائل کے ساتھ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ(CNIC)، نیشنل ٹیکس نمبر(NTN) ِ، فولیو یا سی ڈی سی(CDC)اکاؤنٹ نمبر، رابطہ کی تفصیلات اور دفتر کا پتہ۔ (vii) خود مختار ڈائریکٹران کا وعدہ کہ وہ کمپنیز (خود مختار ڈائریکٹران کا انتخاب اور اسلوب) ریگولیشنز، 2018 کے ضابطہ 4 کے ذیلی ضابطے (1) کے تقاضوں کو پورا کرتاہے۔ (viii) خود مختار ڈائریکٹران لسٹڈ کمپنیز(کوڈ آف کارپوریٹ گورننس) ریگولیشنز، 2019 کی شق6(3) کے تحت ایک اعلامیہ جمع کرائیں گے کہ و ہ کمپنیز ایکٹ2017 ء کے سیکشن166 کے تحت طے شدہ خود مختاری کے معیار پر پورا اترتاہے۔ کمپنی کی ڈائریکٹر شپ میں حصہ لینے واے امیدواروں کی حتمی فہرست مذکورہ اجلاس سے سات (07) دن قبل جاری کی جائے گی۔ 3۔ ڈائریکٹران کے انتخاب کے زمرے لسٹڈ کمپنیز(کوڈ آف کارپوریٹ گورننس) ریگولیشنز، 2019 کے ضابطہ 7A کی دفعات کی تعمیل میں ڈائریکٹران کے انتخاب کے لیے خالی اسامیوں / سیٹوں کی مخصوص تعداد کے لیے درج ذیل تین(03) زمروں میں منعقد کیے جائیں گے:کوئی بھی ممبر / حصص دار اپنے عندیہ کا نوٹس جمع کرواتے وقت مندرجہ بالا زمروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گا اور واضح طور پر بتائے گا کہ وہ کس زمرے کے لیے ڈائریکٹران کا انتخاب لڑنا چاہتاہے۔ ممبران اپنی صوابدید پر مندرجہ بالا زمروں میں سے ہر ایک میں انتخاب لڑنے واے کسی بھی امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹران کے انتخاب کے ہر زمرے کے لیے ہر رکن کو ووٹ دینے کے حقوق اس زمرے کے تحت ڈائریکٹران کی خالی اسامیوں / سیٹوں کی تعداد کے تناسب سے ہوں گے۔ اگر ہر زمرے میں اپنے آپ کو پیش کرنے واے ممبران کی تعداد ہرزمرے میں منتخب ہونے والے ڈائریکٹران کی تعداد سے زیادہ نہیں ہے تو ایسے ممبران ووٹنگ کے عمل کے بغیر بلامقابلہ منتخب ہوجائیں گے۔ 4۔ ممبران سے التماس ہے کہS.E.C.P کے حکم کے مطابق اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی مستند مصدقہ کاپی ڈاک یا ای میل کے ذریعے جمع کروائیں اور اگر پتہ میں کوئی تبدیلی ہو تو کمپنی کو فورََ مطلع کریں۔ 5۔ طبعی یا سی ڈی سی حصص داران جو اس اجلاس میں شرکت اور ووٹ دینے کا استحقاق رکھتے ہوں ان کے لیے ضروری ہے کہ اپنی شناخت کیلئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ہمراہ لائیں اور پراکسی کی صورت میں کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی مصدقہ نقل لف کریں۔ کارپوریٹ ممبرز کے نمائندگان معمول کی ضروری دستاویزات اپنے ہمراہ لائیں۔ 6۔ اجلاس ہٰذا میں شرکت اور ووٹ دینے کا استحقاق رکھنے والا ممبر اپنی جگہ پر ووٹ دینے اور شر کت کرنے کیلئے کسی دوسرے ممبر کو اپنا پراکسی مقر ر کر سکتا ہے۔پراکسی کا ممبر ہونا لازمی ہے۔ پراکسی فارم نیابت نامہ کے موثر ہونے کیلئے ضروری ہے کہ پراکسی فارم کے ساتھ ممبران کی اپنی کمپیو ٹرائزڈ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیاں ِ، ان کے پراکسی اور ان کے ایک گواہ کی کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ کی فوٹوکاپی جس پر 50/- روپے کا رسیدی ٹکٹ چسپاں ہو، علاوہ ازیں پراکسی فارم پرممبر اور گواہ کے بھی د ستخط ہوں جو کہ اجلاس کے آغاز سے 48 گھنٹے قبل کمپنی کے رجسٹرڈ آفس میں پہنچ جائیں۔ 7ََ۔ ایس ای سی پی کی ہدایت کے پیشِ نظر، ای اوجی ایم (EOGM)عملی طور پر ویڈیو لنک کے ذریعے بھی منعقد کیا جائے گا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ممبران اور ان کے پراکسیز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل معلومات کے ساتھ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی مستند فوٹو کاپی(دونوں اطراف)/ پاسپورٹ کی تصدیق شدہ کاپی، کارپوریٹ حصص دار ہونے کی صورت میں بورڈ کی قرارداد کی مصدقہ کاپی یا پاور آف اٹارنی فراہم کرکے خود کو مورخہ 20 مئی2024 ء تک ای میل secretary@allawasaya.com کے ذریعے رجسٹر کریں۔ ضروری تصدیق کے بعد رجسٹر ہونے والے ممبران کو کمپنی کی طرف سے ای میل ایڈریس پر ایک ویڈیولنک فراہم کیا جائے گا جس پر وہ کمپنی کو ای میل کر تے ہیں۔ لاگ اِن کی سہولت اجلاس کے آغاز سے اس کی کاروائی مکمل ہونے تک کھلی رہے گی۔ 8۔ پوسٹل بیلٹ اور ای ووٹنگ ممبران اپنے ووٹ کا حق پوسٹل بیلٹ کے ذریعے کمپنیزایکٹ2017 ء کے سیکشن143 اور 144 کے تقاضوں سے مشروط خصوصی کاروبار کے مقاصد، اراکین کومذکورہ ضوابط میں موجود تقاضوں اور طریقہ کار کے مطابق پوسٹل بیلٹ/الیکڑانک موڈ کے ذریعے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔کمپنیز (پوسٹل بیلٹ) ریگولیشنز، 2018ء کے مطابق کسی خصوصی کاروبار کے مقاصد کے لیے اور ڈائریکٹران کے انتخاب کے مقصد کے لیے، اگر خود کو منتخب کرنے والے افراد کی تعدا د کمپنیز ایکٹ2017ء کے سیکشن 159 سب سیکشن 1 کے تحت مقرر کردہ ڈائریکٹران کی تعداد سے زیادہ ہے تو ممبران کو مذکورہ ضابطوں میں موجود ضرورت اور طریقہ کار کے مطابق پوسٹل بیلٹ/الیکڑانک طریقہ کار کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ کمپنی الیکڑانک ووٹنگ کے طریقہ کار اور پوسٹل بیلٹ پیپرز کو اخبارات میں شائع کرے گی اور اسے اجلاس سے سات(07) دن قبل کمپنی کی ویب سائٹ یعنی www.allawasaya.com پر بھی اپ لوڈ کرے گی۔ ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی تفصیلات نام، فولیونمبر، ای میل ایڈریس، رابطہ نمبر کے ساتھ کمپنی کے شیئررجسٹرار اور ای ووٹنگ سہولت کار، میسرز حمید مجید ایسوسی ایٹس (پرائیویٹ)لمیٹڈ، ایچ ایم ہاؤس، 7۔ بینک اسکوائر، لاہورکو 14 مئی 2024 تک یا اس سے پہلے فراہم کردیں۔ کمپنیز (پوسٹل بیلٹ) ریگولیشنز، 2018 کے ضابطہ نمبر 11 کے مطابق، کمپنی کے بورڈ نے میسرز یوسف عادل چارٹرڈ کاؤنٹنٹس کوچھان بین کنندہ(Scruitinizer) مقرر کیا ہے، ایک کیو سی آر(QCR) ریٹڈ آڈٹ فرم جوکہ ریگولیشنز نمبر 11A میں بیان کردہ ڈائریکڑان کے انتخاب کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے کمپنی کے چھان بین کنندہ(Scruitinizer) کے طور پر کام کرے گا۔
ای اوجی ایم نوٹس (روزنامہ بزنس ریکاڈر) ای او جی ایم نوٹس(روزنامہ نوائے وقت) پاس ورڈ سے محفوظ شدہ حصص داران کی فہرست
|