بذریعہ نوٹس ہٰذا مطلع کیا جاتاہے کہ اللہ وسایا ٹیکسٹائل اینڈ فنِّشنگ ملز لمیٹڈکا66واں سالانہ اجلاسِ عام بروز ہفتہ28 اکتوبر2023ء بوقت صبح11:30بجے کمپنی کے رجسٹرڈ آفس
ا للہ وسایا سکوائر، ممتازآباد انڈسٹریل ایریا،وہاڑی روڈ، ملتان، پاکستان میں مندرجہ ذیل امور کی انجام دہی کیلئے منعقدہوگا۔
خصوصی کاروبار ترمیم کے ساتھ یا اس کے بغیر ِ، کیوآر(QR) فعال کوڈ اور ویب لنک کے ذریعے سالانہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی ترسیل کے سلسلے میں درج ذیل عام قرارداد پر غور کرنے اور منظور کرنے کے لیے:
ِ "طے پایاکہ ممبران کی مطلوبہ رضامندی سے ممبران کو مستقبل میں سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں (بشمول سالانہ بیلنس شیٹ اور منافع و نقصان کے اکاؤنٹ، آڈیٹرز کی رپورٹ، ڈائریکڑان کی رپورٹ اور اور اس میں موجود دیگر رپورٹس کوترسیل کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ مزید سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے 21 مارچ 2023ء کے نوٹیفکشن نمبر 389(I)/2023کے مطابق کیوآر (QR) فعال کوڈ اور
ویب لنک کے ذریعے مالی سال 2023-2024سے شروع ہونے والے سال اور اس کے ذریعے سالانہ رپورٹ کی ترسیل کی مشق سی ڈی/ڈی وی ڈی/یوایس بی کوختم کردیاجائے گا۔
مزید یہ طے پایا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر اور/یا چیف فنانشل آفیسر اور/یا کمپنی سیکرٹری اس سے متعلق تمام ضروری عمل کرنے کے مجاز ہیں۔"
(کمپنیز ایکٹ 2017 ء کے سیکشن134(3) کے تحت سالانہ اجلاس عام میں لین دین کرنے والے اس خصوصی کاروبار سے متعلق مادی حقائق کا بیان سالانہ اجلاسِ عام کے نوٹس کے ساتھ منسلک ہے۔)
دیگر کاروبار بحکم بورڈ آف ڈائریکٹرز دستخط/- (محمداسمٰعیل ) کمپنی سیکرٹری ملتان .....مورخہ6 اکتوبر 2023 ء
ایجنڈے کا آئٹم نمبر 5 مورخہ 21 مارچ2023 ء کی پیروی میں لسٹڈ کمپنیوں کو سالانہ بیلنس شیٹ اور منافع اور نقصان کے اگاؤنٹ، آڈیٹرز کی رپورٹ اور ڈائریکڑان کی رپورٹ وغیرہ اپنے ممبر وں کوکیوآر(QR)فعال کوڈ اور ویب لنک کے ذریعے ترسیل کرنے کی اجازت دی جاتی ہے("سالانہ آڈٹ شدہ رپورٹ مالیاتی بیانات ")۔ تکنیکی ترقی اور پرانی ٹیکنالوجی کے متروک ہونے کو دیکھتے ہوئے، سی ڈی/ ڈی وی ڈی/یوایس بی کے ذریعے سالانہ مالیاتی گوشواروں کی ترسیل کوختم کیاجاسکتاہے۔ اس کے مطابق مذکورہ ایس اراو کی ضرویات کو پورا کرنے کے لیے اراکین سے منظوری طلب کی جاتی ہے۔ ڈائریکڑان کو خصوصی کاروبار میں کوئی دلچسپی نہیں ہے سوائے کمپنی میں ان کے حصصداری کی حد تک، خواہ وہ براہ راست ہو یا بالواسطہ۔
|