:تعارف
اللہ وسایا ٹیکسٹائل اینڈ فنِّشنگ ملز لمیٹڈ ملک میں رائج قوانین اور اعلیٰ معیار کے مطابق کاروبار کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ کمپنی یقین رکھتی ہے کہ ایک اچھاکارپوریٹ گورننس کا ڈھانچہ نہ صرف حصصداری کی قدر کو بڑھانے میں مدد دے گا بلکہ احتساب ا ورتسلط کے نظام سے منسلکہ خطرات سے بھی ہم آہنگ ہے۔
:موزنیت
یہ ضابطہ اخلاق بورڈ کے ڈائریکٹران، سینئر منیجمنٹ کے ممبران اور کمپنی کے ملازمین پر لاگو ہوتاہے۔’’سینئر منیجمنٹ‘‘ کی اصطلاح کے معنی ہوں گے کمپنی کے بنیادی انتظامی عملے کے ممبران جن میں بورڈکے ممبران شامل نہیں ہیں۔ عام طور پر اس ضمرے میں وہ ملا زمین آتے ہیں جو ایگزیکٹو یا کل وقتی ڈائریکٹران کی سطح سے ایک درجے کم پرفائز ہیں۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز، سینئر منیجمنٹ، ملازمین ملک میں مروجہ قوانین کی پیروی کو یقینی بنائے گے اورتمام لاگو پالیسیوں اور طریقِ کار کو اختیار کرتے ہوئے اپنے زیرِاثراور اختیارکے مطابق کاروبار کو چلائے گے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز، سینئر منیجمنٹ ا ور ملازمین اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ضروری قانونی معلومات حاصل کریں گے تا کہ وہ مکمل پیروی کرسکیں اورممکنہ خطرات کو پہچان سکیں
:مفادات کے تصادم سے نجات
تمام ڈائریکٹران، سینئر منیجمنٹ اور ملازمین ایسے حالات سے گریز کریں جس سے ان کے ذاتی مفادات کا تصادم کمپنی کے مفادات کے ساتھ ہو سکتاہے۔یہ وہ معاملہ ہے جہاں مکمل راہنمائی ناممکن ہے لیکن اصولِ راہنمائی وہ تصادم ہے اگر کوئی ہو اور اہم ممکنہ تصادم کے سلسلے میں راہنمائی اور کاروائی کرنے کے لیے جس طرح مناسب ہو لازماًکمپنی کی منیجمنٹ کے نوٹس میں لا یا جائے ۔
:اساسوں کے حفاظت
کمپنی کے اساسوں کی حفاظت کرنا کمپنی کے ڈائریکٹران، ممبران سینئر منیجمنٹ اورتمام ملازمین کی بنیادی ذمہ داری ہے۔اس بات کا دھیان رکھاجائے کہ کمپنی کے اساسوں کی بغیراجازت غلط استعمال یا بے جا تصرف یا فروخت یاعطیہ نہ کیاجائے۔
:پوشیدگی اوررازداری
تمام ڈائریکٹران، ممبران سئینر منیجمنٹ اور ملازمین کمپنی سے متعلق معلومات کی پوشیدگی اور رازداری کو یقینی بنائیں جوکہ ان کی فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کو فراہم کی جاتی ہیں ا ور اس معلومات کواپنے ذاتی فائدے کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔
:مستند مواقع
سوائے ان معاملات کے جن کی منظوری کمپنی کے بورڈآف ڈائریکڑز یا کسی بورڈکمیٹی نے دی ہواس کے علاوہ تمام ڈائریکٹران، ممبران سئینر منیجمنٹ اور ملازمین کو درج ذیل معاملات کی ممانیت ہے۔
:اندرونی تجارت اللہ وسایا ٹیکسٹائل اینڈ فنِّشنگ ملز لمیٹڈکے تمام ڈائریکٹران، ممبران سینئر منیجمنٹ اور ملازمین او ر ان کے اہلِ خانہ کوئی فائدہ یا مشورہ یادوسروں کو کمپنی یا اس کے خریداروں یا اس کے سپلائرز کے متعلق کوئی مددیا فائدہ نہیں پہنچائے گے ایسی معلومات جو عوامی حلقہ میں نہیں دی جاتی اور لٰہذاغیراشاعت شدہ حساس مالی نوعیت کی اندرونی معلومات پر مبنی ہے۔تمام ڈائریکٹران، ممبران سئینر منیجمنٹ اور ملازمین ایسی کوئی معلومات کو نہیں پھیلائے گے جوکہ اندرونی معلومات پر مشتمل ہوتی ہیں جوسرمایہ کاروں کو نہیں دی جاتی ہیں اورکمپنی کے حصص میں سرمایہ کاری کرنے کے فیصلے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔جس میں اس کے خریداریا سپلائرز شامل ہیں۔
:منصفانہ معاملگی کے مساوی مواقع کوئی ڈائریکٹریا ممبر سینئر منیجمنٹ یاکوئی ملازم امتیازی مؤقف اختیار نہیں کرے گااور کمپنی کے گاہکوں، سپلائرز، حریفوں کے جوڑتوڑ ہیرا پھیری پردہ پوشی، مراعات یافتہ معلومات کے غلط استعمال، حقائق کی غلط بیانی ،غیر منصفانہ معاملہ فہمی کے ذریعے غیرمنصفانہ فائدہ نہیں دے گا ۔ ایسا کوئی بھی امتیاز نہیں رکھا جائے گا جس کی بنیاد ذات ، مذہب، جنس، قومیت یاکسی قسم کی بے اختیاری جوکہ گاہکوں، سپلائرز، حریفوں یا کسی کاروباری حصہ دارکی طرف سے ہو۔
:چھوٹ ہر ایک ڈائریکٹریا ممبر سینئر منیجمنٹ یاکسی بھی ملازم کو ا س ضابطہ اخلاق کی کسی بھی شق سے چھوٹ لینے کے لیے بورڈ آف ڈائیکڑز سے تحریری اجازت لینی ہوگی۔
|