عبدالرحمٰن قریشی کو بطور خودمختار ڈائریکٹر کمپنی کے بورڈآف ڈائریکڑز میں شامل کیا گیاہے ۔ آپ پنجاب یونیورسٹی لاہو ر سے فارغ التحصیل لاء گریجویٹ ہیں ۔ آپ اس وقت کی کارپوریٹ لاء اتھارٹی(سی ایل اے) او ر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان جوکہ کیپٹل مارکیٹ ، غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں ، انشورنس انڈسٹری اور پورے کارپوریٹ سیکٹر کے بنیادی ریگولیٹرہیں ، میں اعلیٰ عہدوں پر وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ انڑنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ میں شامل ہیں جہاں پر شام کی کلا سز میں کمپنی لاء اور سیکیورٹیز لاء کا موازنہ پڑھاتے ہیں ۔ مسٹر قریشی نے خاص طور پر آسٹریلیا، جاپان، بھارت ، امریکہ اور برطانیہ میں کئی بین الاقوامی نصاب، سیمینار، تربیتی پروگرام اور ورکشاپ میں شرکت کی جن کا تعلق کارپوریٹ لاء اور کارپوریٹ گورننس میں مختلف مضامین سے ہے ۔ اس کے علاوہ آپ مختلف کمیٹیوں اور کمیشن کے بھی رکن رہے جو کارپوریٹ لاء بشمول کمپنی لاء، سیکیورٹی لاء، انشورنس لاء اور بینکنگ قوانین کے جائزہ اور ترمیم کے لیے بنائے گئے ۔ کمپنی بل 2016ء کے حتمی ڈرافٹ کی تیاری میں بھی آپ منسلک رہے ہیں ۔