معیار کی یقین دہانی

اللہ وسایا ٹیکسٹائل اینڈ فنّشنگ ملز لمیٹڈبہترین کوالٹی کا ’گنبد‘ برانڈ بناتا ہے (کاؤنٹ یارن ۱۰ تا کاؤنٹ یارن ۴۰) جوکہ اعلیٰ معیار اور کوالٹی کا حامل ہے۔ ہماری مصنوعات ۵۶ سال سے زیادہ عر صے پر محیط یارن بنانے کے تجربے اور مسلسل بی ایم آر کے عمل سے گزرتی ہیں۔

کوالٹی اور ماحولیاتی پالیسی

ہمارا نصب العین اپنی بہترین مصنوعات کے ذریعے گاہکوں کے اطمینان کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیکسٹائل اور سپننگ انڈسٹری کی قیادت کرنے کی صلاحیت حاصل کرنا ہے۔ جس کے لیے ہم درج ذیل مقاصد کے حصول پر یقین رکھتے ہیں۔

  • معیاری خام مال کا حصول۔
  • گاہک کے اطمینان کو ترجیح دیتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کا دھاگہ بنانا۔
  • ملازمین کی کوالٹی اور ماحول سے متعلق مسلسل راہنمائی اوربہترین تربیت۔
  • پیداواری عمل اور ماحول میں مسلسل بہتری، نگرانی اور کنڑول ۔
  • انٹرنیشنل کوالٹی اور ماحولیاتی قوانین کے نظام پر عمل پیرا ہونا۔
  • صنعتی عمل سے پیدا ہونے والی آلودگی کو کنٹرول کرنا۔