بورڈ میٹنگ

کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکڑز کا اجلاس بروز منگل 18 اپریل 2017 ء بوقت 04:30 سہ پہرکمپنی کے رجسٹرڈ آفس میں تیسری سہ ما ہی اور نویں سہ ماہی مختتمہ 31 مارچ 2017 ء کے اکاؤنٹس پاس کرنے کے لیے منعقد ہوا۔

پیش کردہ مالیاتی رپورٹ کے دورانیہ میں خام مال کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جبکہ سوت کے نرخوں میں اضافے کی شرح خام مال کے مقابلے میں کم رہی ۔ دیگر عناصر بشمول تنخواہ اور اجرت ، سسٹم گیس کی عد م فراہمی اور آر ایل این جی فیول کی بڑھتی ہوئی قیمت نے کمپنی کی کارکردگی کو کافی متاثر کیا ۔ مالی سال2016-2017 کی تیسری سہ ماہی مختتمہ317 مارچ 2017ء7 میں کمپنی کا خسارہ قبل از ٹیکس مبلغ 8,083,741روپے تھا جبکہ اسی مدت کے لئیکمپنی کا خسارہ بعداز ٹیکس مبلغ 11,728,562 روپے تھا اور نو ماہی مدت مختتمہ317 مارچ 2017ء7 میں کمپنی کا خسارہ قبل از ٹیکس مبلغ 22,331,224 روپے تھا جبکہ اسی مدت کے لئے کمپنی کا خسارہ بعداز ٹیکس مبلغ 30,271,524 روپے تھا۔

آپ کے ڈائریکڑان امید کرتے ہیں کہ کمپنی 30 جون 2017ء میں اختتام ہونے والے مالیاتی سال کے بقایامدت میں مجموعی طور پر بہتر نتائج حاصل کرے گی۔