اطلاع 65 واں سالانہ اجلاسِ عام

بذریعہ نوٹس ہٰذا مطلع کیا جاتاہے کہ اللہ وسایا ٹیکسٹائل اینڈ فنِّشنگ ملز لمیٹڈکا65واں سالانہ اجلاسِ عام بروز جمعہ28 اکتوبر2022 ء بوقت 03:30بجے سہ پہر کمپنی کے رجسٹرڈ آفس ا للہ وسایا سکوائر، ممتازآباد انڈسٹریل ایریا،وہاڑی روڈ، ملتان، پاکستان میں مندرجہ ذیل امور کی انجام دہی کیلئے منعقدہوگا۔

عمومی امور

  • 28 اکتوبر2021ء کمپنی کے منعقد ہ سابقہ 64 ویں سا لا نہ اجلاسِ عام کی کاروائی کی توثیق۔
  • سال مختتمہ30 جون2022ء کے آڈٹ شدہ حسابات ‘ ڈائریکٹروں اور آڈیٹروں کی سفارشات پرغوروخوض اور منظوری ۔
  • 30جون 2022ء کو ختم ہونے والے سال کیلئے کمپنی کے آڈیٹرکا تقرر جوکہ آئندہ اجلاسِ عام کے انعقاد تک آڈٹ کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور ان کے مشاہرے کا تعین کیا جائے گا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آڈٹ کمیٹی کی سفارش پر 30 جون 2022 ء کو ختم ہونے والے سال کیلئے میسرز ڈی لائیٹ یوسف عادل چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس، کراچی جوکہ ریٹائر ہورہے ہیں اور انہوں نے دوبارہ تعیناتی کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔
  • چیئرمین کی اجازت سے دیگر امور پر کاروائی ۔

بحکم بورڈ آف ڈائریکٹرز

						دستخط/-	
					     (محمداسمٰعیل ) 						
					     کمپنی سیکرٹری
					 ملتان .....مورخہ7 اکتوبر 2022 ء

    نوٹ۔
  • کمپنی کی حصص کی منتقلی کی کُتب 22اکتوبر2022 ء تا28 اکتوبر2022 ء) بشمول دونوں دن (بند رہیں گی ۔
  • حصص کی منتقلیاں جو کہ مورخہ21اکتوبر 2022 ء کو کاروباری دن کے اختتام سے قبل کمپنی کے شےئرز رجسٹرار آفس ،میسرز حمید مجید ایسوی ایٹس (پرائیوٹ)لمیٹڈ،ایچ۔ایم ہاؤس ، 7بنک سکوائر، لاہور میں پہنچ جائیں گی ‘ قبل از وقت شمار ہوں گی۔
  • اجلاس ہٰذا میں شرکت اور ووٹ دینے کا استحقاق رکھنے والا ممبر اپنی جگہ پر ووٹ دینے اور شر کت کرنے کیلئے کسی دوسرے ممبر کو اپنا پراکسی مقر ر کر سکتا ہے۔پراکسی کا ممبر ہونا لازمی ہے۔ پراکسی کے موثر ہونے کیلئے ضروری ہے کہ پراکسی فا رم پر 5/- روپے کا رسیدی ٹکٹ چسپاں ہو، علاوہ ازیں پراکسی فارم پرممبر اور دوگواہوں کے بھی د ستخط ہوں جو کہ اجلاس کے آغاز سے 48 گھنٹے قبل کمپنی کے رجسٹرڈ آفس میں پہنچ جائیں۔
  • سی ڈی سی حصص داران جو اس اجلاس میں شرکت اور ووٹ دینے کا استحقاق رکھتے ہوں ان کے لیے ضروری ہے کہ اپنی شناخت کیلئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ہمراہ لائیں اور پراکسی کی صورت میں کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی مصدقہ نقل لف کریں۔کارپوریٹ ممبرز کے نمائندگان معمول کی ضروری دستاویزات اپنے ہمراہ لائیں۔
  • ممبران کی آسانی کیلئے ایک معیاری درخواست فارم (Standard Request Form) کمپنی کی ویب سائٹ پر دے دیا گیا ہے۔ جو ممبران سالا نہ آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج کی وصولیبذریعہ سی ڈی ؍ڈی وی ڈی؍یوایس بی کی بجائے ہارڈ کاپی وصول کرنا چاہتے ہیں وہ اپنی درخواست کمپنی سیکرٹری کے ڈاک کے پتہ پر یا ای میل ایڈریس secretary@allawasaya.com کے ذریعے بھیج سکتے ہیں ۔
  • ممبران سے التماس ہے کہسیکورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان(S.E.C.P) کے حکم کے مطابق اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی غیر منسوخ شدہ مصدقہ کاپی جمع کروائیں ، اگر ابھی تک نہیں جمع کروائی اور اگر پتہ میں کوئی تبدیلی ہو تو کمپنی کو فوراََ مطلع کریں ۔
  • ممبران وڈیو کانفرنس کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں جن شہروں میں ممبران کا جغرافیائی پھیلاؤ زیادہ ہے۔ اس مقصد کیلئے سالانہ اجلاسِ عام کے انعقاد سے دس(10)دن قبل ذیل میں دی گئی منشاء کمپنی کے رجسٹرڈ پتہ پر پہنچ جانی چاہیے۔


    میں ؍ہم _____________________کا ؍کی _________________________________ رہائشی ممبر میسرز اللہ وسایا ٹیکسٹائل اینڈ فنِّشنگ ملز لمیٹڈ ، حاملِ عام حصص______________ بمطابق رجسڑڈ فولیونمبر؍ سی ڈی سی اکاؤنٹ نمبر _____________________وڈیوکانفرنس کی سہولت کا انتخاب کرتا؍کرتی ہوں جوکہ شہر________________ میں ہو۔
    ممبر کے دستخط ______________________

  1. اگر کمپنی نے مجموعی دس(10) فیصد یا اس سے زیادہ ممبران کی منشاء وصول پائی جوکہ کمپنی کو سالانہ اجلاسِ عام سے دس دن قبل کمپنی کو وصول ہوجائیں تو پھر کمپنی اس شہر میں وڈیوکانفرنس کی سہولت فراہم کرے گی بشرطیکہ اس شہر میں یہ سہولت موجود ہو۔
  2. منافع منقسیمہ(ڈیوڈنڈ)کی آدائیگی کے لیے حصص داران کے کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ (CNIC) لازمی درکار ہے۔ اس لیے حصص داران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈکی نقل (اگر ابھی جمع نہیں کرائی) شیئر رجسٹرار کو جمع کروادیں۔ مستند کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ (CNIC) کی عدم دستیابی کی صورت میں کمپنی ایس ای سی پی کے ایس آراو نمبر 831(I)/2012 بتاریخ 5 جولائی2012 ء کے تحت ایسے حصص داران کی منافع منقسیمہ کی ادائیگی روک لی جائے گی۔
  3. کمپنیز ایکٹ 2017 ء کے سیکشن نمبر 242 اور ایس آر او نمبر 1145(I)/2017 بتاریخ 6 نومبر 2017 ء او ر کمپنیز(منافع منقسیمہ) قواعد وضوابط 2017 ء کے تحت حصص داران اپنانقد منافع منقسیمہ بجائے ڈیوڈنڈ وارنٹس کے براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں وصول کرنے کے لئے لازمی طور پر اپنے بینک اکاؤ نٹس کی تفصیلات جمع کرائیں۔بصورتِ دیگر کمپنیر ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 243(3)کے تحت بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کی عدم موجودگی کے باعث کمپنی اس بات کی پابند ہوگی کہ وہ ان حصص داران کو منافع منقسیمہ کی ترسیل روک دیں گے۔
  4. جن حصص داران نے ابھی تک بین الاقوامی اکاؤنٹ نمبر(IBAN) نہیں جمع کروائے ان سے درخواست ہے کہ کمپنی کی ویب سائٹ پر الیکٹرانک ڈیونڈنڈ مینڈیٹ فارم موجو د ہے اس فارم کی پُر شدہ کاپی بمع کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ کی کاپی کے کمپنی کے شئیررجسٹرار میسر ز حمید مجید ایسوی ایٹس (پرائیوٹ)لمیٹڈ،ایچ۔ایم ہاؤس، 7بنک سکوائر، لاہور بھجوا دیں۔ سی ڈی سی حصص داران اپنے الیکڑانک مینڈیٹ فارم براہِ راست اپنے بروکر / حصہ دار / سی ڈی سی اکاؤنٹ سروسز کو فراہم کریں۔
  5.  

    اے جی ایم نوٹس (اردو)۔ روزنامہ نوائے وقت

    اے جی ایم نوٹس (انگریزی)۔ روزنامہ بزنس ریکاڈر